En

سی اے  ایکسپو(CAEXPO)چین اور پاکستان کے درمیان مستحکم تعاون کو فروغ د ے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 6, 2021

بیجنگ :2020میں  17ویں   چینـآسیان ایکسپو (CAEXPO)میں پہلی بار خصوصی شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کے بعد پاکستان اسی اعزازی لقب کے ساتھ آمدہ      18 ویں  سی اے  ایکسپو میں شرکت کرے گا۔  ایک عہدیدار نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان  بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ایک ملک اور آسیان ممالک کا جغرافیائی پڑوسی ہونے کے ناطے کئی سالوں سے چین اور۔ بیلٹ اینڈ روڈ  سے منسلک  دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تبادلے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے   سی اے  ایکسپو میں فعال طور پر شامل  ہے۔  رواں سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 18 ویں  سی اے  ایکسپو(CAEXPO)کے کوآپریٹو اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان اپنے قومی امیج کو مکمل طور پر اجاگر کرے گا اور چین اور آسیان ممالک کے ساتھ اس کے تبادلے اور تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ سی اے  ایکسپو(CAEXPO)  کا مقصد  "   ''10+1 ممالک (چین اور 10 آسیان ممالک) کی خدمت سے لے کر  آر سی ای پی  (RCEP)اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کا  فروغ  اور باقی دنیا کے لیے کھولنا  ہے ۔ ''  نیو لینڈ سی کوریڈورکے ذریعہ تخلیق کردہ مواقع کے حصول، ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چینـآسیان کمیونٹی کی تعمیر'' کے  عنوان  سے 18 ویں  سی اے  ایکسپو(CAEXPO)  10 سے 13 ستمبر تک چین کے ناننگ میں منعقد  ہو گی اس میں ''فزیکل  آن لائن  سی اے  ایکسپو(CAEXPO)  '' کا مخلوط ماڈل دوسری بار اپنایا گیا ہے ۔ 10 آسیان ممالک کے نمائش کنندگان کے لیے 12000 مربع میٹر کا ایک نمائشی ایریا  مختص کیا جائے گا، اور ہر آسیان ملک کا معمول کے مطابق اپنا  نمائش کا  ایریا  ہوگا۔ 18 ویں  سی اے  ایکسپو(CAEXPO)   میں  پاکستان  81 مربع میٹر کے نمائشی ایریا کے ساتھ اپنی قومی امیج کو اجاگرکرے گا اور 15 پاکستانی کمپنیوں کو منظم کرے گا جن میں بنیادی طور پر قالین، ماربل، لکڑی کی دستکاری اور 28 بوتھ کے ساتھ ملک کی دیگر خاص مصنوعات دکھائی جائیں گی۔  سی اے  ایکسپو(CAEXPO)   میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون  پر فورم   2021 کے موقع پر تقریبات کی میزبانی کے لیے ''فزیکل  آن لائن  سی اے  ایکسپو(CAEXPO)  '' کا مخلوط ماڈل اپنا یا جائے  گا تاکہ چین پاکستان  مضبوط شراکت داری  کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles