En

پاکستان چین کے  تعاون سے سیاحت کو بحال کرے گا،سفیرمعین الحق

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 4, 2021

بیجنگ :  پاکستان نے  چائنیزٹورزم  ایسوسی ایشن  اور ٹریول ایجنسیوں کے ساتھ  سیاحت کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت  پر دستخط کیے ہیں  . ہم پاکستان اور چین  میں ثقافت اور سیاحت کے وسائل  کی مقبولیت کے لیے ایک چینی زبان کی ویب سائٹ ڈسکور پاتھیے(جسے ڈسکور پاکستان بھی کہا جاتا ہے) لانچ کرنے والے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  یہ بات چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے  ورلڈ ٹورزم سٹی فیڈریشن2021 (ڈبلیو ٹی سی ایف) فریگرینٹ ہلز ٹورزم سمٹ اور یہاں منعقدہ ٹورزم کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ پر عالمی کانفرنس میں کہی۔ حق نے کہا  پاکستان وادیوں اور پہاڑوں اور بھرپور ثقافت اور تہذیب سمیت زمین کی وسیع رینج کا حامل ہے ، اور یہ کہ پاکستان چین  کے  پاتھیے' (‘batie’)کے طور پر چینی سیاحوں کے لیے قابل قبول ہے اور یہعالمی سیاحوں کے لیے پرکشش  مقام ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ملک نے متعلقہ سیاحتی تنظیموں اور کمیٹیوں ، سازگار پالیسیوں ، ویزا سہولت ، اور سیاحت کی ترقی اور بحالی کو جگہ دی ہے۔  سسٹین ایبل ڈویلپمنٹپالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق سیاحت پاکستان کی جی ڈی پی  میں  6 سے 7 فیصد ک حصہ ڈالتی ہے اور تقریبا    دو ملین  ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔ انہوںنے کہا  تاہم  COVIDـ19 وبائی مرض نے پاکستان اور باقی دنیا میں سیاحت کے شعبے کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔  سفیر معین الحق نے سیاحت کی بحالی کے بارے میں تجویز پیش کرتے ہوئے  نشاندہی کی کہ سیاحت کے شعبے کو سیاحت کی مصنوعات اور خدمات پر غور کرتے ہوئے   محفوظ ، ذمہ دار اور پرکشش سیاحت فراہم کرنی چاہیے کیونکہ سیاحت کے نئے پیٹرن رونما  ہوتے  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  تمامممالک ورچوئل یا ڈیجیٹل سیاحت کے وسائل  کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے سمارٹ سیاحت کی ترقی کے لیے بھی کوشش کر سکتے ہیں۔  سفیر معین الحق نے کہا  کہ    پاکستان کے سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے،اس مقصد کے لیے ، سفارت خانہ "ڈسکور  پاتھیے " ویڈیوز کی ایک سیریز تیار کر رہا ہے تاکہ چینی عوام سے پاکستان کے ہر پہلو کو متعارف کرایا جا سکے اور وبائی امراض کے بعد مزید چینی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کیا جا سکے۔  ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف نے نوٹ کہاکہ  شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے ڈبلیو ٹی سی ایف ( WTCF )اور یو این ڈبلیو ٹی او  (UNWTO )کے ساتھ قریبی شراکت داری  قائم کی ہے۔ میں وبا کے تناظر میں سیاحت کی ترقی کے لیے  ایس سی او   کے مابین سہ فریقی تعاون  کے  پروگرام  کی تجویز پیش کرتا ہوں۔  سمٹ کا ورلڈ ٹورزم سٹی فیڈریشن (ڈبلیو ٹی سی ایف) اور بیجنگ میونسپل گورنمنٹ کے تعاون سے     بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورزم   نے  اہتمام کیا   ،سمٹ میں سٹی تعاون   ، سمارٹ ٹرانسفارمیشن ، ماڈل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹکے عالمی نقطہ نظر  کے  رجحانات کے ذریعے دنیا کے سیاحت کے شعبے کی بحالی پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔  سمٹ میں گلوبل ٹورزم اکانومی فورم (جی ٹی ای ایف) کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل پنسی ہو ، تاجکستان کی سیاحت اور ترقی کی کمیٹی کے چیئرمین توجیدن جورا زودا ، وکٹوریہ کے میئر ڈیوڈ آندرے ، اجے ٹی بی کے  سی ای او اور صدر  ایجیرو یاماکیتا  اور جمہوریہ کولمبیا ، اردن ، کینیا ، موزمبیق ، متحدہ عرب امارات ، زمبابوے اور اسپین کے سفیروں اور معروف  سیاح    اور دیگر نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles