En

374 پاکستانی کاروباری ادار وں کی ایس ایس اے سی ای آئی ایف2021میں شر کت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 1, 2021

 کنمنگ  : رواں  سال کی ساوتھ اینڈ سائوتھ ایسٹ ایشیا کموڈٹی ایکسپو میں کل 374 پاکستانی کاروباری ادارے شریک ہیں، جن میں 262 نمائش کنندگان اور 112 خریدار ہیں۔ یہ بات   مس  لی نے  کہی  جو چین کے جنوب مغربی شہر کنمنگ میں آن لائن اور آف لائن منعقد     ہ     ساوتھ اینڈ سائوتھ ایسٹ   ایشیا کموڈٹی ایکسپو اینڈ  انویسٹمنٹ  فیئر2021  (ایس ایس اے سی ای آئی ایف) میں شرکت کرنے والے کاروباری اداروں کی ذمہ دار ہیں ۔ مس  لی نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو بتایا کہ 262 پاکستانی نمائش کنندگان نے  907 نمائشیں کی ہیں جس میں   کھانے پینے ، کپڑوں اور موٹر بائیکوں سے لے کر دستکاری شامل تھی۔ پلیٹ فارم سے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10  ٹاپ ٹین پاکستانی کاروباری ادارے کھانے، دستکاری اور کپڑوں کے شعبوں میں اکھٹے  ہیں جن میں شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ ، اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ، اور نادیہ ٹریژر سرفہرست ہیں۔ 2017 میں شروع  کیے گئے  ایس  ایس اے سی  ای آئی ایف ( SSACEIF )نے 27000 سے زائد کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا  جبکہ  اسی سروس نے انٹرپرائزز کو آن لائن نمائش مہیا کی   اور اس حوالے سے ، بات چیت اور  معاہدات پر  دستخط پر کئی سال لگے ۔ فورم نے چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے چینـجنوبی ایشیا ایکسپو کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ چائنا چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس، سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چائنا آسیان سینٹر اور سیکریٹریٹ آف چائنا ساؤتھ ایشیا ایکسپو نے ایس  ایس اے سی  ای آئی ایف2021   (2021 SSACEIF)کی مشترکہ میزبانی  کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles