En

چین  نے پاکستان میں چائے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، رپورٹ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 9, 2021

اسلام آباد :چین نے شروع سے ہی پاکستان میں چائے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، گوادر پرو   کے مطابق ماہرین  نے کہا ہے کہ چونکہ چائے کی کاشت کے لیے ممکنہ مناسب جگہیں اور زمین  سی پیک  کے ساتھ واقع ہے، اس لیے چین کا مشترکہ منصوبوں اور تکنیکی اور مالی معاونت کے ذریعے تجارتی پیمانے پر چائے کے فروغ میں بڑا کردار ہے۔ رپورٹ کے مطابق  تجارتی پیمانے پر چائے کے باغات  کیلئے  حکومت پاکستان نے اگلے پانچ سالوں میں تقریبا   25 ہزار ایکڑ رقبے پر چائے کاشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  فود سیکیورٹی  جمشید اقبال چیمہ نے  مانسہرہ   کے علاقے  شنکیاری میں نیشنل ٹی اینڈ  ہائی ویلیو کراپ  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی ایچ آر آئی) کا دورہ  کیا  اس موقع پر انہوں  نے  کہا    کہ رواں سال  ہم 25 ایکڑ رقبے پر چائے کی کاشت  کے   منصوبے کی منظوری دینے جا رہے ہیں ۔ ہم تاریخ رقم  کررہے ہیں  ہم اگلے پانچ سالوں میں مجوزہ چائے کے باغات کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔  چینی چائے کے ماہرین کی سفارش پر نیشنل ٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آر آئی)، جسے بعد میں این ٹی ایچ آر آئی کا نام دیا گیا  نے 1986 میں شنکیاری میں 50 ایکڑ اراضی پر چائے لگائی گئی ۔ این ٹی ایچ آر آئی ملک میں چائے کی کاشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مجوزہ 25000 ایکڑ اراضی میں سے 10000 سرکاری  جنگلات ہیں، 12000 ایکڑ نجی زمین ہیں جہاں محکمہ جنگلات نے جنگلات لگائے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 3000 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اگلے مرحلے کے دوران  چائے  کی کاشت  کو حکومتی منصوبے کے مطابق ملک کی تمام چائے کی کاشت کے قابل زمین تک بڑھایا جائے گا۔  چیمہ کے مطابق پاکستان میں چائے اگانے کی بڑی صلاحیت ہے ، ملک میں 178000 ایکڑ چائے کی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنی چائے خود اگاسکتا ہے،  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان  ہر سال 15 مختلف چائے پیدا کرنے والے ممالک سے 30 ملین ٹن چائے درآمد کرتا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان  سالانہ  90 بلین روپے چائے کی درآمد  پر  خرچ  کرتا  ہے    جس میں  سے89  بلین روپے  بلیک  ٹی  اور    ایک بلین روپے سبز چائے کی درآمد پر خرچ  کیا  جاتا ہے۔ نجی چائے کمپنیوں کو چائے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہم نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کو حل کرنے اور سہولت  فراہم  کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت نجی کمپنیوں کو سرمایہ کاری اور چائے کی تجارت کو فروغ دینے کا موقع فراہم کر رہی ہے جس سے مقامی لوگوں کے لیے ہزاروں نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔    رپورٹ میں مزید  بتایا گیا کہ وزارت فوڈ سیکیورٹی  نے  اعلی قیمت والی فصلوں اور کلسٹر ڈویلپمنٹ کے لیے 8.5 ارب کا بجٹ مختص کیا ہے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles