En

کلینیکل اکیڈمک ایکسچینج کے لیے پہلے چین پاکستان  پیتھالوجی سٹڈی سیشن کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 8, 2021

 
اسلام آباد:کلینیکل اکیڈمک ایکسچینج کے لیے پہلا چین پاکستان  پیتھالوجی سٹڈی سیشن  اس ہفتے منعقد ہوا ۔ جس کا انعقاد  لائف ری ہیلتھ ٹیکنالوجی پاکستان اور اینلونگ جین چائنا   نے کہا   اس میں چین کی انہوئی میڈیکل یونیورسٹی (اے ایچ ایم یو) اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی ایم ڈی سی) نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر ایک گہرائی سے تعلیمی تبادلہ کیا۔ پینلسٹ نے COVIDـ19 اور دیگر بیماریوں کے پیتھالوجی مطالعہ پر تبادلہ خیال کیا اور پاک چین پیتھالوجی تعاون کی ضرورت پر اتفاق  کیا ۔ پیتھالوجی میڈیکل کی بنیاد ہے ، اور پیتھولوجیکل تشخیص  طلائی  معیار ہے جو کلینیکل پریکٹس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیشن میں ہسٹوپیتھولوجی کیسز اور  فریقین  کی تازہ ترین تحقیقی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ پاکستان اور چین دونوں کی کلینیکل ڈویلپمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے کثیر سطحی ، سہ جہتی اور منظم تعلیمی بحث کی جائے۔ اے ایچ ایم یو ٹیم کی سربراہی ڈین پروفیسراوچھیانگ اور آئی ایم ڈی سی ٹیم کی قیادت ڈین پروفیسر شعیب شاہ نے کی۔ فریقین نے بی آر آئی اور سی پیک کی رہنمائی میں ثقافتی تبادلے کے طریقہ کار اور پلیٹ فارم کی تلاش اور تعمیر کی ضرورت پر اتفاق اور اس کا اعادہ کیا۔ ڈین پروفیسر شاہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک آئرن برادرز کی طرح ہیں اور جیسا کہ پاکستان  سی پیک میں ایک اہم شراکت دار ہے ، یہ یقینی طور پر چین پاکستان ہیلتھ کوریڈور میں کلیدی شراکت دار ہوگا۔ مستقبل کے نقطہ نظر کے طور پر  دونوں ممالک طلباء   ، اساتذہ اور محققین کے تبادلے کو فروغ دیں گے۔دونوں اطراف کے پیتھولوجیکل ماہرین نے اپنے تحقیقی نتائج کا تبادلہ کیا جن میںڈاکٹر ی یوآنزی کی   پیتھولوجیکل چینجز آف کوویڈ 19   ،  ڈاکٹر  نازیہ خان کی پاکستانی آبادی میں مختلف قسم کے پرائمری گیسٹرک اڈینو کارسینوما میں  HER2 کی تشخیص ،ڈاکٹرچن  ہیکن کاایسیٹابولم میں  ٹیومر کا کیس تجزیہ   ، پروفیسر سعید عالم  کا میڈیاسٹینل ماس اینڈ کرویکل  لیمفادینوپیتھی کے ساتھ پیش کرنے کا ایک کیس تجزیہ شامل ہیں  ۔چین میں پاکستانی سفارت خانے کی قونسلر اویس خان ،  طبی اداروں ، تعلیمی اداروں اور میڈیا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سیشن کے کنوینر ڈاکٹر احمد وقاص نے گوادر پرو کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ تعلیمی سیشن کو جاری رکھا جائے گا اور مستقبل میں مختلف طبی شعبوں  تک توسیع دی  جائے گی۔ پاکستان ، چین کا ایک قابل احترام ، قابل اعتماد اور تعا سدا بہار  اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ، بی آر آئی کے اہم ترین ارکان میں سے ایک ہے۔ چین پاکستان ہیلتھ کوریڈور کے تحت میڈیکل کے شعبے میں باہمی  سود مند  تعاون کا آغاز کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون میں ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان اور چین  دونوں کے میڈیکل پریکٹیشنرز کا مقصد طبی میدان میں نئی تحقیق سیکھنا اور باہمی رابطے سے نئی ٹیکنالوجی  منتقل کرنا ہے۔ لہذا ، یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی صحت   کو بہتر   اور پاکستان اور چین میں مریضوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles