En

سی پیک  کا  ایم ـ14  منصوبہ لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے میں مدد  گار ثابت ہو گا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 7, 2021

اسلام آباد :  سی پیک کا ایم ـ14 منصوبہ  مقامی لوگوں کے لیے روزگار جیسے بہت سے مواقع پیدا کرے کے علاوہ  لائیو سٹاک فارمنگ کو فروغ دینے میں مدد  گار ثابت ہو گا ۔ گوادر پرو  کی رپورٹ کے مطابق  اس سیکشن کی تکمیل کے ساتھ روڈ پر رش میں کمی کیساتھ  میانوالی سے راولپنڈی اور دیگر مقامات پر سفر کا دورانیہ  بہت کم ہو جائے گا ۔ موٹروے  لائیو سٹاک مالکان کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ  منڈیوں  میں جانوروں کی فروخت اور خریداری کے لیے آسان رسائی حاصل کریں اور باہر سے اضافی خوراک لائیں۔ وہ پنجاب کے  شہرمیانوالی کے گاؤں محمد والا میں رہتا ہے۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے (Mـ14)   جو کہ  سی پیک   منصوبہ اس کے گاؤں سے گزرتا ہے۔ ان کے مطابق موٹروے ان کے گاؤں کے ساتھ مربوط ہے۔ اس نے انہیں باقی ملک سے جوڑا ہے۔ اس وقت وہ صرف کمار مشانی ، اور عیساخیل شہر کے جانوروں کی منڈیوں میں اپنے مویشی بیچ سکتے  ہیں ۔ تاہم موٹروے انہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مویشی منڈیوں تک پہنچنے میں مدد دے گی۔ محمد اویس کی طرح   ڈی آئی ، میانوالی اور اٹک اضلاع  کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت کا ذریعہ معاش بنیادی طور پر زراعت اور  لائیو سٹاک پر منحصر ہیں۔  ڈی آ ئی  خان اور میانوالی میں کچھ آبپاشی والی  زمین  ہے جبکہ اٹک بنیادی طور پر بارش پر مبنی ہے۔  لائیو سٹاک  ان اضلاع کے لوگوں کے لیے  اہم اقتصادی بینک کے طور پر کام کر تا ہیں جسے وہ ضرورت کے اوقات میں فروخت کرتے ہیں۔ ان علاقوں کے دیہاتی بنیادی طور پر بھیڑ ، بکریاں اور گائے پالتے ہیں جبکہ گدھوں اور اونٹوں کو لوڈنگ کے لیے رکھتے ہیں۔ 27 سالہ محمد مزمل محمد والا کا ایک اور رہائشی ہے۔ مونگ کے کھیت  میں کھڑے ہوتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  سی پیک روڈ نے ان کے گاؤں کو دریافت کیا۔  اس موٹروے سے پہلے ہمارے گاؤں کو کون جانتا تھا؟ اس نے ہمیں باقی پنجاب اور جنوبی کے پی کے کے ساتھ بھی جوڑ دیا ہے۔ زراعت کے علاوہ محمد مزمل گھر میں مویشی بھی پالتے ہیں۔ بارش کے پانی نے دریائے سندھ کے قریب مونگ کی فصلوں کو تباہ کردیا۔ زراعت اور مویشی پالنا ہماری بقاء   کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اگر آپ کی فصلیں خراب ہوتی ہیں تو آپ کو   گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے مویشیوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔میانوالی کے گاؤں کلووالا  سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ خان نے کہا   کہ اگر ہم اپنی مصنوعات کو مرکزی علاقائی سبزی منڈیوں میں سپلائی کر سکتے ہیں تو ہمیں مناسب قیمت  ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ  ایم 14کی تکمیل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایمـ14   اٹک کے کسانوں کو اپنی پولٹری مصنوعات ملک بھر میں بھیجنے میں بھی  مدد  کرے گی ۔ اکنامک سروے آف پاکستان 2021 کے مطابق   80  ملین سے زیادہ دیہی خاندان لائیو سٹاک سے جڑے ہوئے ہیں    اور اپنی آمدنی کا 35 سے 40 فیصد سے زیادہ اس ذریعہ سے حاصل کر رہے ہیں۔ چار  رویا  موٹر وے جو انڈس ہائی وے Nـ55 پر یارک ( ڈی آئی خان) سے شروع ہو کر Mـ1 پر ہکلہ تک لائیو سٹاک  کے ساتھ  زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ رابطے کے علاوہ  ایمـ14 کا اثرات کومقامی کاروباری اداروں اورکسانوں کی بڑھتی ہوئی قوت خریداری   پورا کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار  میں تیزی   ، مزید سکول اور صحت کی سہولیات جو  علاقے میں نئی خوشحالی کی آمد  میںمعاون ہیں، مزید   نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ ،  کھانے کی دکانیں ، مقامی پیداوار ، اور رہائشی اور تجارتی املاک کی مزید تعمیر میں   محسوس کیا جا سکتا  ہے ۔روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کا ایک اور  مرحلہشروع ہو جائے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles