En

پاک چین دوستی  کے  مزید فروغ   کیلئے  جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر مہم  کا آ غاز

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 4, 2021

اسلام آباد : پاک چین دوستی کے  مزید فروغ  کے لیے جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر مہم   شروع  کر دی گئی  ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق اس کا اہتمام چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور چائنا کلچرل سینٹر (سی سی سی) نے کیا  ۔ پاکستانی نوجوانوں نے 'جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر' مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام  حصہ لینے والوں نے مستقبل میں چین پاکستان دوستی کے 'جونیئر کلچرل ایمبیسڈرز' کے طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ سی سی سی نے بتایا کہ یہ مہم چائنا سونگ چنگ لنگ فاؤنڈیشن  کی جانب سے سپانسر تھی اور مختلف بیرونی چینی ثقافتی مراکز نے اس کی حمایت کی۔پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر نے رجسٹریشن فارم  وصول کیے  اور ویڈیو ریکارڈ کی۔ ثقافتی مرکز نے پرائمری سلیکشن کے بعد  مقابلہ کرنے والوں کی متعلقہ شراکت کا مواد جیوری پینل کو پیش کیا۔تقریب کے موضوع پر قائم رہتے ہوئے، شرکاء نے ثقافتی تبادلے کے بارے میں اپنی تفہیم اور جذبات ، اندرون و بیرون ملک کے نوجوانوں کے لیے ان کی آشیرباد، اور 2022 بیجنگ سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے گانے ، تلاوت، تحریر، پینٹنگ اور کھیل اور   آلات موسیقی کے  ذریعے   خواہشات کا اظہار کیا۔  اس 'جونیئر کلچرل ایمبیسیڈرز' مہم کا مقصد ثقافت اور تعلیمی تبادلے کو فروغ دینا ہے، جو رنگین حقیقی زندگی اور پاکستانی نوجوانوں  کے عزم ، اور بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے لیے ان کی خواہشات کو ظاہر کر تی ہے۔یہ  وسیع اور پرانی  چینی تاریخ اور  پرانی دوستی  کے کلچر ثقافت پر بھی روشنی ڈالتی ہے، چین کی معاشی اور سماجی ترقی کی تعریف کر  تی  ہے۔جون کے آخر میں، ''دوستی کا پل اور ثقافت کے سفیر ـ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے خواب بنائیں''  چائنا سونگ چنگ لنگ فاؤنڈیشن کی 'جونیئر کلچرل ایمبیسیڈرز' مہم دنیا بھر میں شروع کی گئی۔ یہ مہم چائنا سونگ چنگ لنگ فاؤنڈیشن  کی جانب سے سپانسرڈ ہے اور  اس میں مختلف بیرونی چینی ثقافتی مراکز نے  تعاون  کیا  ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر کے مکمل تعاون سے پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے پاکستان بھر کے متعلقہ تعلیمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی۔چائنا کلچرل سنٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر اس مہم کی تفصیلات شائع ہونے کے بعد، پاکستانی نوجوانوں نے سرگرمی میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔جاری COVIDـ19 وبائی بیماری کی وجہ سے ایونٹ کا اہتمام آن لائن کیا گیا ۔ 'جونیئر کلچرل ایمبیسیڈر' مہم کے آغاز کے بعد، پاکستان سے بہت سے نوجوانوں نے سرگرمی  میں  شرکت کی۔پاکستان میں  چائنا  کلچرل سنٹر نے رجسٹریشن فارم اور ان کی احتیاط سے ریکارڈ کی گئی ویڈیوز وصول کیں ہیں ۔ 31 جولائی 2021 تک ثقافتی مرکز نے پرائمری سلیکشن کرنے کے بعد اہل امیدواروں کی متعلقہ شرکت کا مواد جیوری پینل کو جمع کرا دیا۔اس 'جونیئر کلچرل ایمبیسیڈرز مہم کا مقصد ثقافت اور تعلیمی تبادلے  کو فروغ دینا ہے، جو حقیقیرنگین زندگی اور پاکستانی نوجوانوں  کے عزم     اور بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے لیے ان کی خواہشات کو ظاہر کر تی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles