En

رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 70.3 فیصد اضافہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 4, 2021

بیجنگ :   پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 کی پہلی ششماہی میں جنوری تا جون 1.735 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں     ۔چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کے سرکاری اعداد و شمار  کے مطابق رواں مالی سال (2020-2021  ) کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی چین کو  برآمدات میں 70.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  کووڈ ـ19 وبائی بیماری کے باوجود  دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال2021 کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70.3 فیصد اضافے کیساتھ 1.019 بلین ڈالر سے    1.735 بلین ڈالر پر پہنچ گئی  ہیں ۔ گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ مالی سال-2021 2020  میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مشیر تجارت رزاق داود نے  کہا   کہ گزشتہ مالی سال چین کو برآمدات میں 34 فیصد کااضافہ ہوا، مالی سال 21-2020 میں چین کو برآمدات 2 ارب 33 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ 20-2019 میں چین کو برآمدات 1 ارب 74 کروڑ ڈالر تھیں۔ سالانہ بنیادوں پر چین کو برآمدات میں 586 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کی  ششماہی میں چین کی پاکستان کو برآمد بھی پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد بڑھ کر 10.87 بلین ڈالر ہو گئی جو کہ گزشتہ سال  7.35 بلین ڈالر تھی۔ چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کا کل حجم  2020 کے مقابلے میں  50.8 فیصد بڑھ کر 12.6 بلین ڈالر ہو گیا جو کہ گزشتہ سال  8.37 بلین ڈالر تھا۔ دونوں ممالک کے مابین بڑی مصنوعات  ، ٹیکسٹائل ، سمندری  خورک ا اور زرعی مصنوعات  کی تجارت میں    سال بہ سال اضافہ ہوا ہے ، جس نے پاکستان کی معاشی بحالی کو فروغ دیا ہے اور چین کو  برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles