En

شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا میں پاکستانی کلچر ٹور نمائش کا افتتاح

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 2, 2021

چنگڈاؤ:  پاکستانی کلچر ٹور نمائش''گندھارا کی مسکراہٹ'' کا   شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا (ایس سی او ڈی اے)   چنگڈا ومیںافتتاح کیا گیا۔قدیم گندھارا تہذیب نے فنون، فن تعمیر، ثقافتوں اور روحانی طور پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ گندھارا کی سب سے پائیدار خصوصیت اس کا فن ہے جو اپنے فنکاروں کی چمک، جدت اور شدید عقیدت سے دنیا کو مسحور کر   تا  ہے۔  معلوم ہوا کہ گندھارا کی مرکزی شخصیت  لارڈ  بدھا ہیں، جن کی نمائش ہال کے مرکزی ڈسپلے میں بھی کی گئی ہے۔ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے  پاکستان چائنا  سنٹر (پی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر   وانگ زہائی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحتلوگوں کے روزگار    کے فائدے کیلئے  بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن    میں   توانائی، سڑکیں، بندرگاہیں،  اکنامک  پارکس، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور تعلیم   نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں ۔   بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو  کا پیغام   امن ، تعاون ، باہمی کشادگی اور  روزگار کا حصول  گندھارا  تہذیب کا بھی پیغام   ہے  ۔    چین میں پاکستانی سفارت خانے کی پریس اتاشی   سیدہ سائرہ رضا نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دونوں ممالک  کے مشترکہ ورثہ  پر  یہ قدیم گندھارا تہذیب کے کارنامے کا جشن منانے کا ایک مناسب موقع ہے۔   انہوںنے مزید کہا کہ چونکہ گندھارا تہذیب  کے دو ممالک کے درمیان ابتدائی روابط ہیں، اس لیے یہ ذکر کرنا مناسب ہے کہ فا ژیان اور سوان زانگ سمیت کئی چینیوں   نے پاکستان کے مشہور بودیسٹ مدرسوں تک پہنچنے کے لیے   سفر کیا۔  انہوں نے نہ صرف دانائی اور روحانیت سیکھی بلکہ  بھائی چارے  اور احترام کے  پر جو ش  جذبات  کا بھی  پیغام لے کے گئے ۔ پارٹی ورکنگ کمیٹی کے رکن اورایس سی  او ڈی اے کی مینجمنٹ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر  ہاؤ  گاوسن  کے مطابق  پاکستانی کلچر ٹور نمائش  پاکستانی ثقافت کو سمجھنے کیلئے   چینی شہریوں کے لیے ایک کھڑکی کھولے گی ۔   ہم نے چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام سے لے کر اب تک کے اہم  ایونٹس کو نمائش میں شامل کیا ہے تاکہ چین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دیا جائے اور اسے اجاگر کیا جائے جو سمندر سے زیادہ گہری ہے۔   گندھارا کی مسکراہٹ 'واکنگ ان ٹو پاکستان' سیریز کی  نمائش ہے، مزید شاندار تہذیبیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles