En

پاکستانی مصنوعات  کے فروغ  کے لیے بیجنگ میں تجارتی فورم کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 1, 2021

بیجنگ :زراعت، سمندری خوراک ، ماربل، سپورٹس پروڈکٹ ، اور دستکاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے چین پاکستان ٹریڈ فورم چین میں پاکستانی سفارت خانے میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کے مطابق  فورم  کا انعقاد چین میں پاکستانی سفارت خانے، سی سی پی آئی ٹی کی بیجنگ برانچ، بیجنگ ہویو انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ، اور ریڈ کرونڈ کرین انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی (جیانگ سو) کمپنی، لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر  کیا  ۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن  احمد فاروق نے تجارت اور سرمایہ کاری میں دو ممالک کے تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی سازگار سرمایہ کاری پالیسیوں کے بارے میں  آ گاہ کیا ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حنیف لاکھانی نے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک رول ماڈل اور پاکستان کی معاشی ترقی میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے۔ کمرشل کونسلر بدر الزمان نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے فوائد کے علاوہ پاکستانی حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور ملک میں مضبوط صارفین کی طلب کے بارے میں بتایا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ  کسی بھی سال   میں پاکستان سے چین  کو  برآمدات میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی وجہ سے تقریبا   90 فیصد مارکیٹیں دونوں اطراف سے کھول دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں چینی مارکیٹ میں صفر ڈیوٹی پر 313 نئی مصنوعات شامل کی گئیں، جو 8.4 بلین ڈالر  کی  ہیں یہ  پاکستان کی برآمدات کا تقریبا  50 فیصد ہیں۔  بدر نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے لیے کافی اچھی منزل ہے جبکہ آئی ٹی انڈسٹری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔   امید ہے کہ پاکستان کو چین کے ساتھ تجارت میں ہندوستان کو پیچھے چھوڑنے میں آٹھ سے دس سال لگیں گے جو کہ اب بالترتیب 17.49 بلین ڈالر اور 77.7 $ بلین ڈالر ہیں۔ بیجنگ ہویو انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ کی چیئر  پرسن   ڈوان ژیاو نے کمپنی اور پاکستان میں ان کے تجارتی  منصوبے  کو متعارف کرایا۔ ریڈ کرونڈ کرین انٹیلجنٹ ٹیکنالوجی (جیانگ سو) کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین   لیو بن نے پاکستان میں کافی مشین کے کاروبار اور تجارتی صلاحیت کو متعارف کرایا۔ پریسٹیج انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی کے سینئر مشیر لاو شیانگ ڈونگ نے آن لائن وومائی ڈاٹ کام اور آف لائن بیئرونگ ورلڈ ٹریڈ پلازہ ( چنگ چو ) کے قومی پویلین منصوبے کی صورتحال کو متعارف کرایا۔ سی آر بی سی کے نمائندے وانگلو نے رشکئی  خصوصی اقتصادی زون کی تعمیراتی حیثیت پر ایک پریزنٹیشن دی اور پاکستان کے   خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں پاکستانی سفارت خانے کے  اعلیٰ  حکام  ، ایف پی سی سی آئی، چینی کاروباری اداروں، میڈیا اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles