En

چینی بائیولوجیکل سلوشن پاکستان میں شور زدہ زمین کو زرخیز میں  تبدیل کرنے کے لئے تیار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 1, 2021

بیجنگ:  چین کے   بائیولوجیکل  سلوشن میں   پاکستان میں شور زدہ    زمین  کو زرخیز زمین میں تبدیل کرنے  کی  بڑی صلاحیت  ہے ۔    یہ بات چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران چین کی نیشنل فارسٹری   اینڈ  گراس لینڈایڈمنسٹریشن  کیسلائن اینڈ الکلی لینڈ   ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر  چانگ ہو  اسن  نے بتائی ۔ پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان میں 4.5 ملین سے 5.3 ملین ہیکٹر رقبہ  شور زدہ   ہے ، جو پاکستانی  رقبے  کا  5 سے 6 فی صد ہے ۔ ڈاکٹر چانگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں، تقریبا 14 فیصد سیراب کی جانے  والی  زمین  کھاری  ہو کر  خراب ہوگئی ہے جس  کی وجہ سے پیداوار میں 64 فیصد  کمی ہوئی  ہے۔  ڈاکٹر چا نگ نے  سی ای این کو بتایا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار کیلئے  شور زدہ زمین کی بحالی کے لئے چین کا اچھی طرح سے قائم  بائیولوجیکل  سلوشن  ایک مثالی  ہے۔  پاکستان اور جنوبی سنکیانگ کی  آب و ہوا اور شور زدہ زمین  کی اقسام   ایک جیسی ہیں، لہذا پاکستان شور زدہ  زمین  پر نمک برداشت کرنے والے  پودے  متعارف کروا کے   جنوبی سنکیانگ کے ماڈل کو اپنا سکتا ہے۔  نمک برداشت کرنے والے پودے  شور زدہ  زمین پر   نشو ونما  پا  سکتے ہیں اور مٹی میں نمک کی ایک خاص مقدار جذب کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر چا نگ نے کہا کہ پاکستان سے       نمک  جذب کرنے والے   کچھ مخصوص   پودوں کو سنکیانگ میں بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے تاکہ  نمکیات  والی زمین میں اگنے والے        پودوں کی  اقسام کے زخیرے  کو بہتر بنایا جا سکے ۔ مئی میں چینی اکیڈمی آف فارسٹری اور   زرعی  یونیورسٹی  فیصل آباد نے ایک مفاہمتی  یاداشت  پر دستخط کیے جس کا مقصد   تبادلے کی سرگرمیوں ، مشترکہ تعلیمی کانفرنسوں  اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں کے ذریعے  شور زدہ   زمین  کے تدارک میں چین پاک تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ یہ پروگرام نومبر 2018 میں چین کی نیشنل فارسٹری   اینڈ  گراس لینڈ ایڈ منسٹریشن  اور پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مابین مفاہمتی یاداشت  کا ایک حصہ ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles