En

سی پیک نے میرا خواب  حقیقت  میں  بدل دیا  ،سی پیک  رول ماڈل

By Staff Reporter | China Economic Net Jun 30, 2021

بیجنگ :ہوانینگ شندونگ روئی (پاکستان) کے ساہیوال پاور اسٹیشن کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ میں  گندھک  اور راکھ ہٹانے  کے  ماہر پاکستانی ملازم محمد منیب ان   18 پاکستانی کارکنوں میں شامل تھے جن  کو   2020 کے آخر میں گوادر پورٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر میں    خدمات سر انجام   دینے پر  سی پیک کے   '' بہترین  پاکستانی ملازم'' کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔    پاکستانی حکومت نے ساہیوال کو ل  پاور اسٹیشن کو  ''پاکستان میں بجلی کی تعمیر کی تاریخ کا ایک معجزہ'' قرار دیا تھا کیونکہ اس اسٹیشن کی تعمیر میں محض 22 ماہ 8 دن لگے تھے۔  بجلی گھر نے 20 ملین پاکستانی عوام کو بجلی  کی فراہمی   میں مدد کی  اور پاکستان کی  پاور انڈسٹری  کو اپ گریڈ کرنے اور بجلی کی فراہمی کے ڈھانچے میں ایڈجسٹ کرنے میں نمایاں  حصہ ڈالا ۔ ہوانینگ شندونگ روئی (پاکستان) کے ساہیوال پاور اسٹیشن کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ میں گندھک  اور راکھ  ہٹانے کے میجر آپریٹر محمد منیب نے تین سال سے زیادہ عرصہ سے بجلی گھر کے ہدایت کار اور  کمرشل آ پریشن  کا مشاہدہ کیا  ۔ حویلی لکھا کے چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہو نے  والے  منیب نے بچپن میں ہی کالج جانے اور اپنے  خاندان  کو غربت سے نکالنے کا خواب دیکھا  ۔ لہذا، انھوں نے سخت محنت سے تعلیم  حاصل   کی  اور ان کی کوششوں کا نتیجہ تب نکلا جب انہیں 2011 میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ  ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں داخلہ ملا تھا۔ تاہم اسے اپنی ٹیوشن کے لئے رقم کمانے کے لئے ایک سال کا وقفہ لینا پڑا، اور اگلے سال میں وہ UET چلے گئے اور 2015 میں امتیاز کے ساتھ فارغ التحصیل ہوئے۔ اسی سال منیب نے ہوانینگ شیڈونگ روئی (پاکستان) میں شمولیت اختیار کی اور اس عمل میں اس نے اپنے  خاندان  کو غربت سے نکالنے کا خواب حقیقت  میں بدل دیا ۔2015 میں چین میں 9 ماہ کے تربیتی کورس کے دوران  منیب تکنیکی مہارت اور چینی زبان سیکھنے میں مستعد تھا، اور وہ اپنے ساتھیوں اور سینئرز کے ساتھ دوستی اور شائستہ رہا جس کی وجہ سے اس نے  چینی استاتذہ   کے دل جیت لیے ۔ اکتوبر 2016 میں منیب نے اپنی تربیت مکمل کی اور اپنے پیشہ ور رہنما اور ماسٹر کے ساتھ ساہیوال پروجیکٹ سائٹ پر واپس آئے۔  تب سے  وہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے سخت کوشش کر رہا ہے اور 660 میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے پاور اسٹیشن کے لئے خود کو تازہ گریجویٹ سے ایک بڑے آپریٹر میں بدل گیا۔ ملازمت میں ترقی کے علاوہ  منیب نے تنخواہوں میں زبردست اضافہ دیکھا ہے جس نے ان کے  خاندان  کو غربت سے نکالنے میں مدد فراہم کی ہے۔ 2020 میں جب COVIDـ19 وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا دی، ساہیوال پاور اسٹیشن نے وبائی مرض پر قابو پانے کے سخت اقدامات اٹھائے ، پاور اسٹیشن کا کام اور پاکستان میں  مستقل بجلی کی فراہمی جاری رہی ۔  اس دوران منیب نے مختصر عملے کی وجہ سے  گندھک  اور را کھ ہٹانے کے نظام کو برقرار رکھنے کی پیش کش کی۔ منیب ایک سمجھدار اور متحرک کارکن ہے، اور اسے روزمرہ کی زندگی میں دوسروں کو اپنی شائستگی اور شفقت، اور سخت محنت اور کام میں عظیم وژن سمیت بہت کچھ سکھنا ہے۔ فی الحال  منیب اپنا میعار  زندگی   بہتر بنانے  کی طرح  اعتماد حاصل کر لیا ہے۔  مستقبل میں  وہ اپنے پیشہ ورانہ علم  جاری رکھے گا اور اعلی مقام پر فائز ہوگا۔ وہ ساہیوال پروجیکٹ اور بیلٹ اینڈ روڈ کے  سے زندگی میں نئی بلندیاں حاصل کرنے کے لئے ترقی کرے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles