En

ایس کے ہائیڈرو پاور بلڈر کا سی پیک کے  رول ماڈل  بی آر  کی تعمیر کا مشاہدہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 10, 2021

بیجنگ : سکی کناری ہائیڈرو پاور بلڈر نے مشترکہ تعمیر  اینڈ سٹرک کی تعمیر  کا مشاہدہ کیا، جو سی پیک کا ایک   رول ماڈل ہے، چائنا  اکنامک نیٹ   کے مطابق   پاکستان میں نجی شعبے کے پن بجلی کی سب سے بڑی پیشرفت اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  میں ابتدائی تکمیل کی سب سے پہلے ترجیحی منصوبوں میں سے ایک کے طور پر یہ بہت اہمیت کی حامل ہے اور  توقع ہے کہ 2022 میں اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ سکی کناری ہائیڈرو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس کے ہائیڈرو)   میں  چائنا گیزوبا گروپ کے  98  فی صد  حصص ہیں جو  اس منصوبے میں    1.96  بلین ڈالر کی سرمایہ کاری   کررہی ہے۔  ایس کے ہائیڈرو کے ڈپٹی جنرل منیجر دانش حسیب خان نے کہا ہے کہ   میں نے سکی کناری ہائیڈرو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس کے ہائیڈرو) میں چینی اور پاکستانی ملازمین کی مشترکہ کاوشوں کا مشاہدہ کیا ہے جو دونوں اطراف کے متعلقہ سرکاری محکموں نے مضبوط تعاون کے ساتھ آگے بڑھا یاہے۔  انہوں نے کہا  میرے خیال میں یہ منصوبہ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا  عکاس ہے جو چین اور پاکستان کے مابین تاریخی دوستی کا بہترین عینی شاہد بھی  ہے۔ دانش کا ایس کے پروجیکٹ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جب  اس نے 2005 میں اس منصوبے میں  شمولیت  اختیار کی  تو  موٹ میکڈونلڈ لمیٹڈ اس منصوبے پر ایک    فزیبلٹی اسٹڈی کر رہا تھا۔دانش اس وقت سپروائزری ٹیم کا ایک ممبر تھا اور فزیبلٹی اسٹڈی اسٹیج اور ای پی سی (انجینئرنگ، حصولی اور تعمیرات) کے مرحلے  پر  بجلی کی قیمتیں پاکستان کے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروانے کا ذمہ دار تھا۔ اس کے علاوہ  انہوں نے ایس کے ہائیڈرو کی ٹیم  کی  پاکستانی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ فرنچائز معاہدوں (بجلی کی خریداری کے معاہدے، پانی کے استعمال کے معاہدے، اور عملدرآمد کے معاہدے)    اور متعلقہ بینکوں (انڈسٹریل اینڈ کمرشل  بینک آف چائنا   اور  ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا) پر تبادلہ خیال اور حتمی شکل دینے کی قیادت کی۔  ایس کے ہائیڈرو کی چینی اور پاکستانی ٹیمیں سن 2015 سے اس پروجیکٹ پر مل کر کام کر رہی ہیں۔   مالی عانت کی شرائط کے عمل میں  انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  دانش نے چین اکنامک ہیرالڈ کو بتایا کہ جب پاکستانی ٹیم نے اراضی کے حصول اور رجسٹریشن کی دستاویزات مکمل کیں تو حکومت کی جانب سے مالی معاہدے پر پورا اترنے کیلئے درکار آخری تاریخ کے بہت قریب تھا۔چینی قرض دہندہ ادارے  ہماری پاکستانی ٹیم کی کامیاب رجسٹریشن کے بعد ہی قرض دے سکتے تھے،اس لئے میں اس وقت بہت پریشان تھا کہ معاہدہ پر پورا اترنے کی آخری تاریخ سے قبل یہ عمل مکمل نہیں ہوسکتا۔تاہم میں اپنی چینی ٹیم اور متعلقہ قرض دہندگان کی 'چینی رفتار' سے حیران ہوا جنہوں نے معاہدے پرپورا اترنے کی آخری تاریخ کے حصول کیلئے فوری طور پر تمام طریقہ کار پر عمل کرنے کے لئے انتھک محنت کی۔ جہاں تک اسے یاد ہے  ایس کے ہائیڈرو اس منصوبے کی تعمیراتی مدت کے دوران مقامی باشندوں کے ساتھ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی پاسداری کر رہا ہے۔ دانش نے کہا کہ میں  اپنے ایک  چینی ساتھی کے الفاظ ہمیشہ یاد کرتا ہوں جس نے کہا  کہ  سی پیک نہ صرف تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں ہے، بلکہ ان علاقوں میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی ہے جہاں یہ منصوبے واقع ہیں۔ وبائی امراض کے دوران ایس کے ہائیڈرو ملازمین نے  مقامی لوگوں  کو روزانہ سامان عطیہ کیا ۔ سال 2020 ایک انتہائی غیر معمولی رہا۔  کووڈ 19 کے اچانک حملے کے مشکل وقت میں  چین  اور پاکستا ن  ایک دوسرے  کی مدد کو  پہنچ گئے۔ پاکستان میں  اس  وبائی بیماری نے اسکولوں اور کاروباری اداروں کو بند کردیا ہے۔ منصوبے کی  تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے  ایس کے ہائیڈرو نے مواصلات اور ٹریفک کنٹرول سمیت متعدد مشکلات پر قابو پانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔  مشکلات کے باوجود  ہم اب بھی مقامی باشندوں کے مفادات اور خدشات کو اپنے دل میں رکھتے ہیں۔  مارچ 2020 میں ہم نے جن علاقوں میں ہائیڈرو پاور اسٹیشن واقع ہیں ان میں مشکلات پر قابو پانے میں مدد کے لئے ضرورت مند خاندانوں میں کھانا، ماسک، حفاظتی لباس وغیرہ تقسیم کیے۔   نومبر 2020 میں، ہم نے ''چین پاکستان دوستی کے پھول کی دیکھ بھال'' کے عنوان سے ایک سرگرمی چلائی جس میں  ہم نے   10 اسکولوں کے 100 سے زائد طلباء کو اسٹیشنری اور گرم کپڑے مہیا  کر رہے ہیں ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles