En

بیجنگ ،  پاکستانی  سفارتخانے میں منعقدہ کلچر ڈئے بین الاقوامی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا

By Staff Reporter | China Economic Net Jun 8, 2021

بیجنگ : پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ (پی ای سی بی)میں منعقدہ عالمی یوم ثقافت کے موقع پر شاندار   کلچر  پر فارمنس، میوزک کنسرٹ، فیشن شو، فوڈ اسٹالز اور کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں نے بین الاقوامی ناظرین کی  بڑی تعداد   کو راغب کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق   تقریب میں چین، سوڈان، ترکی، بنگلہ دیش، ایران، ازبکستان، نیپال، مصر اور متعدد افریقی ممالک سمیت 27 سے زائد ممالک کے طلبا اور  فیملیز نے ثقافتی اسٹال لگائے اور اپنے قومی لباس، خوراک اور دستکاری کی نمائش کی ۔ پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ کے لئے پیش کردہ پاکستانی دستکاری، اور روایتی لباس   شرکا کی توجہ   کا مرکز رہے ۔  پاکستانی کھانا اور سنیکس بھی  پسندیدہ  آئٹم  تھے  اور آنے والوں  کو اپنی طرف کھنچتے تھے ۔ اس موقع پر چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور سوڈانی سفیر ڈاکٹر غفار کرار احمد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پی ای سی بی کے طلبا  کی طرف سے  لگائے گئے اسٹالز اور نمائشوں کا دورہ کیا اور اپنے ممالک  کی  دستکاری، کھانے   اور ثقافت کی نمائندگی کرنے پر ان کی تعریف کی۔اپنے خطاب کے دوران   سفیر معین الحق نے کہا کہ پوری دنیا کوویڈ 19 وبائی بیماری کے تناظر میں ایک انتہائی مشکل اور غیر معمولی وقت سے گذر رہی ہے جس نے لوگوں کے  معمولات زندگی کو  متاثر  کیا ہے۔ اس طرح کے ماحول میں لوگ سفر کرنے سے قاصر تھے اور وہ اپنے پیاروں سے نہیں مل سکے، انہوں نے  مزید کہا    ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ چین  میں رہ رہے ہیں  جو دنیا  کا سب سے محفوظ ملک ہے۔  انہوں نے کہا کہ عزم، نظم و ضبط، اور اجتماعی قومی کاوشوں کی وجہ سے چین نے کووڈ  19 وبائی بیماری کے خلاف بھرپور فتح حاصل کی ہے۔ تاہم، باقی دنیا کو اب بھی اس وبائی بیماری کا سامنا ہے۔ سفیر نے ان تمام طلبا کی تعریف کی جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانات کے باوجود کلچرل  ڈے   پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، انہوں نے مزید کہا کہ طلبا اپنی قوموں کے مستقبل کے رہنما ہیں اور انہوں نے عزم و ایمانداری اور انتہائی جذباتی انداز میں محنت سے جاری رہنے کو کہا۔ چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ای سی بی کی پرنسپل شازیہ امجد نے کہا کہ یہ ثقافتی تقریب اسکول کے تعلیم و تربیت کے نظام کا ایک حصہ ہے  اور اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعہ  اسکول  انتظامیہ دوستی ، ٹیم ورک اور رضاکارانہ کام کی اقدار کو طالب علموں میں شامل  کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا  ہے ۔   انہوں نے اسکول کی ٹیم اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں شامل ہر فرد  کی    دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔ شازیہ نے سامعین کی تعریف کی اور ان کی   دلچسپی اور پرجوش شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles