En

پاکستان اور چین مشترکہ طور پرمیٹریل ٹیکنالوجی پر  ریسرچ کر یں گے

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 30, 2021

بیجنگ:یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ (یو ایس ٹی بی) نے سی پیک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل ٹیکنالوجی کو سی پیک انفراسٹرکچر  پراجیکٹ  کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تربیت   کی تجویز پیش کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ، یو ایس  ٹی بی کے ماہر تعلیم ، ماہرین اور پروفیسر   سی پیک پروجیکٹس میں استعمال ہونے والے مختلف میٹریل کے لئے ملکر  تربیتی پروگرام  شروع    کریں گے۔ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں  پاکستانی یونیورسٹیوں میں اساتذہ ، طلباء  اور تکنیکی عملے کو تدریسی ویڈیوز شیئر نگ  ، دوطرفہ کانفرنسوں کے انعقاد اور ریسرچ ٹیوٹرنگ  کے ذریعے میٹریل ریسرچ   بارے  رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس سے قبل یو ایس ٹی بی میں زیر تعلیم 52 پاکستانی طلباء کو چینی صدر شی جن پنگ کا ایک خط ملا تھا۔ صدر  شی  نے طلباء کی  حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے چینی ہم  منصبوں  کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں اور تمام ممالک کے نوجوانوں کیساتھ  ملکر  عوام سے عوام کے رابطے کو فروغ دینے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی  کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ خط میں چین میں پاکستانی طلبا  پر جوش  جواب  دیا   گیا اور یو ایس ٹی بی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے مابین رابطے کی بنیاد رکھی گئی۔ چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر یو ایس ٹی بی نے سی پیک انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تربیت دینے کے لئے سی پیک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میٹر یل  ٹیکنالوجی کا آغاز کیا۔ یو ایس ٹی بی  کا  میٹریل     سائنس شعبہ  تاریخی طور پر عالمی میعار  کا  ہے  اور اس نے بی آرآئی منصوبوں کے لئے اعلی کار میعار  کے متعد میٹریل تیار کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ یو ایس ٹی بی نے متعدد پاکستانی طلباء   کو بھی تربیت دی ہے ، جو نہ صرف پیشہ ورانہ  تعلیم  حاصل کی  بلکہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا پل بھی بن گئے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles