En

نوجوان چینی کسٹم آفیسر نے پاکستان کو امدادی سامان کی پہلی کھیپ جاری کی

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 27, 2021

بیجنگ: چین کی نوجوان کسٹمز  آفیسر   ما  یانہوئی نے پاکستان کو طبی  امدادی سامان کی پہلی کھیپ جاری کی۔چائنہ اکنامک نیٹ  کے مطابق    ما  یانہوئی جس نے اپنے  ساتھیوں کے ہمراہ 2020 میں  پاکستان کو طبی  امدادی سامان کی پہلی کھیپ جاری کی    نے کہا   میں پامیر آئی یہاں    میر ا شوہر   کام کرتا  تھا،میں اپنے پیار کی وجہ سے    خنجراب کسٹمز ہاؤس  میں رہتی ہوں۔ خنجراب کسٹمز ہاؤس اور خنجر  پاس  صوبہ سنکیانگ ایغور خودمختار خطے  کے شہر کاشغر میں ہیں۔ کاشغر کی سطح سمند ر سے  اوسط اونچائی   4 کلومیٹر سے زیادہ ہے ، اور سالانہ اوسط درجہ حرارت   -2 ہے ،  اور  سب سے کم درجہ حرارت -40 تک جاتا ہے۔ خنجراب پاس 4733 میٹر کی بلندی پر ہے ، جو دنیا میں سب سے اونچی سرحدی گزر گاہ ہے۔ چین اور پاکستان کے مابین واحد  زمینی   راستہ ہونے کے ناطے  خنجراب پاس نے COVIDـ19 وبائی امراض کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔مارچ 2020 میں    خنجراب پاس میں مڈ ونٹر تھا۔ خنجراب کسٹمز ہاؤس کی وینگارڈ ٹیم نے پاکستان کو طبی امداد کی پہلی کھیپ کی  فراہمی  کے لئے چھ گھنٹے کام کیا۔ ما ، وانگورڈ ٹیم کے ممبروں میں سے ایک ہے جسنے اسے یاد کرتے ہوئے کہا اس وقت   درجہ حرارت -30تھا۔   اتنی تیز ٹھنڈی ہوا  تھی  کہ ہمارے ہاتھ پاؤں یخ ٹھنڈے ہو  گئے۔ تاہم  ہم میں سے کسی نے بھی اپنی جگہ نہیں چھوڑ ی تھی ۔ وانگورڈ ٹیم کی ٹھوس کوششوں سے  پاکستان کو دی جانے والی مادی امداد کامیابی کے ساتھ جاری کردی گئی۔  صرف کام ختم ہونے کے بعد   میں اور میرے ساتھیوں  نے اپنے ہاتھ پا ئوں صاف کیے     ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے اس طرح   کاعارضی کام چار بار  انجام د یا ہے ۔ما جو سن 2014 میں گریجویشن کے بعد سے خنجراب کسٹم ہاؤس میں کام کرر ہی   نے بتایا کہ وہ میرے ساتھی میرے  بازو ہیں اور انہوں نے میرے لئے ایک اچھی مثال قائم کی۔ مجھے خنجراب کسٹم ہاؤس میں کام کرنے کے قابل ہونے پر بہت فخر  ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles