چین نے " تھریڈز آف پاکستان" کے عنوان سے نمائش کا آغاز کر دیا
بیجنگ:چین نے پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے شنگھائی میں " تھریڈز آف پاکستان" کے عنوان سے ایک نمائش کا آغاز کر دیا ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 17 جون تک جاری رہنے والی اس نمائش کا انعقاد اٹا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج ـ لوک ورسا ، شنگھائی میں قونصل جنرل آف پاکستان ، شنگھائی ٹیکسٹائل میوزیم ، اٹلانٹس کمپنی لمیٹڈ اور پاک پرسین کارپٹ شنگھائی کمپنی لمیٹڈ نے ملکر کیا ہے۔ ونزاجیولری کے بانی اور اٹلانٹس کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او عقیل احمد چودھری نے نمائش میں شرکت کے دوران کہا کہ بطور پاکستانی جیولر میڈ ان پاکستان پروڈکٹس اور پاکستانی ثقافت کے حسن ان زبردست اور خوبصورت پاکستانی مصنوعات کو چین جیسے بیرونی ملک میں فروغ دینا حیران کن ہے نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل ، ملبوسات ، قالین ، زیورات ، جواہرات ، دستکاری کا سامان شامل تھا ـ بہت سارے چینی زائرین خوبصورت پاکستانی شوپیس کی تعریف کی۔ ایک پاکستانی نمائش کندہ نے بتایا ہمارے پاس اعلیٰ درجے کے تین طرح کے پاکستانی قیمتی پتھرتھے ۔ افتتاحی تقریب میں کو آرگنائزر اٹلانٹس کمپنی لمیٹڈ کے ذریعہ خالص سونے سے بنے یادگاری سکے بھی جاری کیے گئے۔ عقیل نے کہا ، "2021 میں چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس کا آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا۔ لہذا اس خصوصی موقع پر ہم نے چینی ، انگریزی اور اردو میں 70 ویں سالگرہ پر مشتمل یادگار سونے کے سکوں کو ڈیزائن کیا۔ دونوں ممالک روشن مستقبل کیساتھ ہمیشہ آگے بڑ ھ رہے ہیں۔


