En

آر ایم بی سیٹلمنٹ   سی پیک کے فروغ کا باعث بن رہی ہے ،  ماہرین

By Staff Reporter | China Economic Net May 21, 2021

بیجنگ : سی پیک کی  اعلیٰ معیار کی  ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے  پاتھ اینڈ آ پریشن  انسٹرکشن آف آر ایم  بی سیٹلمنٹ کے بارے میں ایک ویبنار منعقد ہوا ، جس میں چینی اور پاکستانی بینکنگ ماہرین نے آر ایم بی سیٹلمنٹ کی پالیسیوں ، طریقہ کار ، ہدایات اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین  تجارتی حجم 2020 میں 17.49 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے  اور اس سے دوطرفہ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال میں اضافہ یقینا مزید چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کو چین پاکستان ایف ٹی اے پروٹوکول کے دوسرے مرحلے کا بھر پور استعمال کرنے کی طرف راغب کرے گا  اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون اور سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دیے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فنانشل مارکیٹس اینڈ ریزرو مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  محمد علی ملک نے  بھی دوطرفہ تجارت میں آر ایم بی سیٹلمنٹ کی اہمیت پر   زور دیا ہے۔ انہوں نے  آ ر ایم بی میں تجارت کے لئے اسٹیٹ بینک کی پالیسی اور انضباطی مدد  متعارف کرائی ۔ آر ایم بی دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مترادف ہے اور پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لئے آر ایم بی کا انتخاب کرنے میں آزاد ہیں۔دونوں ممالک سے درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو  آ ر ایم بی میں مدد فراہم کرنے کے لئے ، چینی اور پاکستانی بینکوں کے بڑے ماہرین نے RMB سیٹلمنٹ کی پالیسیاں ، طریقہ کار اور معاملات متعارف کروائے۔ کارپوریٹ بینکنگ ڈیپارٹمنٹ آئی سی بی سی کراچی  کی  سربراہ    سویسوے  لانگ  نے کہا کہ چین پاکستان تجارت میں آر ایم بی کے استعمال سے لاگت   اور خطرات کم ہوسکتے ہیں  اور یہ کہ پاکستانی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان فرد ہو یا ادارہ جاتی سرمایہ کار چین میں سازگار پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  انہوں نے طریقہ کار ، پیش کردہ خدمات کی حد اور RMB تصفی سیٹلمنٹ کے معاملات بھی متعارف کروائے۔ آئی سی بی سی کراچی برانچ کے سی ای او  چن یونچینگ کے مطابق  آئی سی بی سی کراچی بحثیت پہلے  آر ایم بی کلیئرنگ بینک اور پاکستان میں تین برانچوں کیساتھ سب سے بڑے     آر ایم بی مارکیٹ مارکر   جیسا کہ آ ر ایم بی سپر ہائی وے،    آر ایم بی سیٹلمنٹ انفراسٹرکچر  کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششیں کرے گا۔ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں آر ایم بی  سیٹلمنٹکی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے پاکستان میں پالیسیوں کو بہتر بنائیں۔ بزنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ  بی او سی پاکستان آپریشنز  کی سربراہ ،  ھوئی سوئی نے چین پاکستان سرحد پار سے تعلق رکھنے والے آر ایم بی سیٹلمنٹکے طریقہ کار اور رہنما خطوط ، اور پاکستان میں بینک آف چائنہ کے آر ایم بی آپریشنز کا تفصیلی تعارف کرایا۔ انہوں نے مزید کہا آر ایم بی کے استعمال میں اضافہ سے دونوں ممالک کی معیشت اور تجارت کو ایک اعلی سطح پر لے جایا جائے گا۔ آئیے آر ایم بی سیٹلمنٹکے نئے دور میں پاکستان اور چین کے مشترکہ مستقبل کیکمیونٹی   کے لئے ہاتھ ملائیں۔  چائنہ کوریج ایچ بی ایل  کے سربراہ   ذیشان اے ملک نے مشورے ، توثیق اور چھوٹ کے آرائش اور آر ایم بی سیٹلمنٹ کے فوائد ، HBL کی کلیدی RMB مصنوعات اور خدمات متعارف کروائیں۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ چھوٹے کاروبار RMB  سیٹلمنٹ سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔  بینک آف چائنا پاکستان آپریشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر ین سیاو ہو  ، حبیب بینک کے ریجنل جنرل منیجر چین اینڈ سنگاپور فرحان طالب ،  حبیب بینک کے بیجنگ برانچ منیجر ،  کنٹری ہیڈ اینڈ ہیڈ آف فنانشل انسٹی ٹیوشنز  امانڈا چنگ نے بھی شرکت کی۔ ، حبیب بینک کے ہیڈ ٹریڈ آپریشنز کے سربراہ مشتاق پنجوانی ، ایف پی سی سی آئی کے صدر قربان علی ، آئی سی سی آئی کے صدر سردار یاسر الیاس خان ، آر سی سی آئی کے صدر محمد ناصر مرزا ، ایل سی سی آئی کے صدر میاں طارق مصباح ، اور چیئرمین پی ٹی ای اے  محمد احمد نے بھی شرکت   کی۔ویبنار چین پاکستان زرعی اور صنعتی تعاون انفارمیشن پلیٹ فارم (سی پی اے آئی سی) کا چوتھا سیمینار  تھا ، یہ چائنا اکنامک نیٹ اور چین پاکستان زرعی تعاون اور تبادلہ مرکز (چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن) نے 26 جنوری کو لانچ کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles